- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے ساﺅتھ ایشین انڈر16 گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے لئے 13 رکنی قومی جونیئر ٹیم کا اعلان کر دیا۔ چیمپئن شپ 18 سے 22 اکتوبر تک کھٹمنڈو، نیپال میں کھیلی جائے گی جس میں پانچ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، میزبان نیپال، سری لنکا، بھارت اور مالدیپ شامل ہیں۔ پاکستانی ٹیم 18 اکتوبر کو میزبان نیپال کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=169093
- Advertisement -