23 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںپاکستان کا سبز ہلالی پرچم عظمت و شان کی علامت ہے ،محمد...

پاکستان کا سبز ہلالی پرچم عظمت و شان کی علامت ہے ،محمد اعجاز غوری

- Advertisement -

سیالکوٹ۔10اگست (اے پی پی):سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری و سابق سینئر وائس چیئرمین پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچررزاینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن محمد اعجاز غوری نے کہا ہے کہ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم عظمت و شان کی علامت ہے، پاکستان کا جھنڈا اپنی الگ پہچان رکھتا ہے اور اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارا قومی جھنڈا ہی ہماری شناخت ہے، پرچم کی سلامتی اور حفاظت کے لئے ہمیں خیال رکھنا ہوگا، قومی پرچم ملک وقوم کی شناخت کرتا ہے۔ انہوں نے قومی سے اپیل کی ہے کہ زندہ و جاوید پاکستانی جھنڈا پرچم اپنے اپنے گھروں کی چھتوں ،دوکانوں ،دفاتر ،فیکٹریوں اور تعلیمی اداروں میں ضرور لہرائیں، شہریوں کو حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے پرچم کی حفاظت کرنی ہے، زندہ جاوید قوموں کی زندگیوں میں قومی پرچم مقدم مقام رکھتا ہے اس کے تقدس کو پامال نہ کریں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں