پاکستان کا سٹریٹجک محل وقوع عالمی سمندری صنعت میں خاص اہمیت کا حامل ہے ،سیکرٹری جنرل آئی ایم او

100
International Maritime Organization
International Maritime Organization

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے سیکرٹری جنرل آرسینیو انتونیو ڈومنیگویز نے کہا ہے کہ پاکستان کا سٹریٹجک مقام عالمی سمندری صنعت میں خاص اہمیت کا حامل ہے،بین الاقوامی بحری تنظیم تکنیکی مدد اور تعاون کے ذریعے پاکستان کے بحری شعبے کی ترقی میں مدد کرنے کا عہد کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےجمعرات کو یہاں انٹرنیشنل میری ٹائم بزنس اینڈ فنانس کانفرنس 2024 سےخطاب کرتےہوئے کیا۔

آئی ایم او کے سیکرٹری نے کہا کہ بین الاقوامی بحری تنظیم تکنیکی مدد اور تعاون کے ذریعے پاکستان کے بحری شعبے کی ترقی میں مدد کرنے کا عہد کرتی ہے۔پاکستان کا سٹریٹجک محل وقوع عالمی سمندری صنعت میں خاص اہمیت کا حامل ہے۔بین الاقوامی بحری تنظیم ماحولیاتی تحفظ اور کم اخراج کا حوالہ دیتے ہوئے صنعت کے مستقبل کے لیے پائیدار سمندری طریقوں کی اہمیت پر زور دیتی ہے ۔

پاکستان کی بحری صنعت کو پائیدار طریقوں اور ماحولیاتی تحفظ سے اپنی وابستگی کے لئے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہے۔ پاکستان کے بحری شعبے کی ترقی کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہے۔