32.7 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کا عالمی سطح پر منفرد اعزاز : صاحبزادہ خان ایشیا کے...

پاکستان کا عالمی سطح پر منفرد اعزاز : صاحبزادہ خان ایشیا کے لئےڈبلیو ایم او کے نائب صدر منتخب

- Advertisement -

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) نے 18ویں اجلاس کے دوران جناب صاحبزادہ خان کو ریجنل ایسوسی ایشن ٹو (ایشیا) کا نائب صدر منتخب کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے ۔ یہ باوقار تقرری ڈبلیو ایم او ریجنل ایسوسی ایشن ٹو کے حالیہ اجلاس کے دوران کی گئی ۔

بین الاقوامی برادری کی جانب سے ان کا انتخاب علاقائی موسمیاتی تعاون اور ایشیا میں موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی خدمات کے عالمی سطح پر اعتراف کا ثبوت ہے ۔ ڈبلیو ایم او کے لئے پاکستان کے مستقل مندوب صاحبزادہ خان موسمیات ، ماحولیاتی سائنس اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبوں میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔

- Advertisement -

ان کی قیادت میں پاکستان نے ارلی وارننگ سسٹمز ، مربوط ماحولیاتی خدمات اور شدید موسم و موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لئے علاقائی تعاون میں نمایاں ترقی کی ہے ۔ اپنے انتخاب کے موقع پر خطاب میں صاحبزادہ خان نے اس بات پر زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات خاص طور پر کمزور کمیونٹیز کے لئے ایک مربوط علاقائی حکمت عملی کا تقاضا کرتے ہیں ۔

باہمی تعاون اور جدت کے ذریعے ہم تیاری کو بہتر ، خطرات کو کم اور ایک زیادہ پائیدار ایشیا کی تعمیر کر سکتے ہیں ۔ڈبلیو ایم او ریجنل ایسوسی ایشن دوم (ایشیا) 35رکن ممالک اور خطوں پر مشتمل ہے اور ایشیا میں پائیدار ترقی اور آفات کے خطرے میں کمی کے لئے موسم ، آب و ہوا ، پانی اور ماحولیاتی خدمات میں علاقائی ہم آہنگی کو فروغ دینے پر کام کرتی ہے ۔

ڈبلیو ایم او اور اس کے اراکین نے صاحبزادہ خان کو ان کے انتخاب پر مبارکباد پیش کی ہے اوراس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ خطے میں موسمیاتی اور پائیدار ترقی کے فروغ میں ان کی گراں قدر خدمات سرانجام دیں گے۔ پاکستان محکمہ موسمیات اور پوری قوم اس کامیابی پر خوش ہے اور اسے عالمی موسمیاتی قیادت کی جانب پاکستان کے سفر میں ایک سنگ میل کے طور پر دیکھتی ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586880

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں