پاکستان کا مسئلہ فلسطین کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل پر زور فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت دینے سے ہی فلسطین تنازعہ حل ہو سکتا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ٹویٹ فلسطینی سفیر احمد امین رابی کا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے فلسطین کے حوالے سے ٹویٹ پر اظہار تشکر

75
پورا یقین ہے کہ ق لیگ اور ایم کیو ایم حکومت کا ساتھ دینے کا وعدہ پورا کریں گی، پی ٹی آئی وائس چیئرمین اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستوں کے قیام سے متعلق حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت دینے سے ہی یہ تنازعہ حل ہو سکتا ہے۔جمعرات کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک ٹویٹ میں مسلہ فلسطین کے دو ریاستی حل ہر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کا حق خود ارادیت ناگزیر ہے اور ہم بین الاقوامی سطح پر اتفاق کی بنیاد پر القدس الشریف کو دارالحکومت کی حیثیت سے آزاد ریاست فلسطینی ریاست کے قیام کے مطالبے کی تجدید کرتے ہیں۔شاہ قریشی نے کہا کہ ہاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہے۔درایں اثناء پاکستان میں تعینات فلسطینی سفیر احمد امین رابی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے فلسطین کے حوالے سے کئے گئے ٹویٹ پر اظہار تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام نے دنیا کے تمام فورمز پر ہمیشہ فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے حل کی حمایت کی ہے۔ہم پاکستان کی جانب سے فلسطین کی حمایت کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔پاکستان ،فلسطین زندہ باد۔