اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل تعلیم، صحت اور انصاف پر توجہ کے ساتھ افراد کو علم ، ہنر اور تجربہ دینے میں مضمر ہے۔
پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس راستے سے ہٹنے والی کوئی بھی چیز عوام مخالف ہے۔ تمام اصلاحات چاہے ان پر جتنا وقت لگے اور وہ جس قدر تکلیف دہ ہوں ان سب کو اس ایک نکتے پر ا کٹھا ہونا چاہیے۔ اسی میں سیاست کا مقابلہ ہونا چاہیے