24.3 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کا مقبوضہ جموں وکشمیر میں سیاحوں پر حملے میں ہلاکتوں پر...

پاکستان کا مقبوضہ جموں وکشمیر میں سیاحوں پر حملے میں ہلاکتوں پر اظہار تشویش

- Advertisement -

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک حملے میں سیاحوں کی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ہونے والے حملے سے متعلق بدھ کو میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ضلع اننت ناگ میں ایک حملے میں سیاحوں کی جانوں کے ضیاع پر تشویش ہے۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ ہم مرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے خواہاں ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586402

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں