پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں بارہ سالہ لڑکے کی شہادت کے واقعے پر افسوس کا اظہار،،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں بارہ سالہ لڑکے جنید احمد کی شہادت کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ واقعہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی بد ترین مثا ل ہے، پاکستان کی حکومت اور عوام نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔اتوار کو دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہاکہ …

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں بارہ سالہ لڑکے جنید احمد کی شہادت کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ واقعہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی بد ترین مثا ل ہے، پاکستان کی حکومت اور عوام نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔اتوار کو دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق اپنا خودارادیت کا بنیادی حق مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، بڑھتے ہوئے ظلم و ستم اورکشمیریوں کی نسل کشی عالمی برادری کیلئے تشویش کی بات ہونی چاہیے۔

مزید خبریں

Leave a Reply