28.8 C
Islamabad
پیر, مارچ 31, 2025
ہومتازہ ترینپاکستان کا میانمار، تھائی لینڈ اور پڑوسی ممالک میں تباہ کن زلزلے...

پاکستان کا میانمار، تھائی لینڈ اور پڑوسی ممالک میں تباہ کن زلزلے کی دل دہلا دینے والی خبر پر افسردگی کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):پاکستان نے میانمار، تھائی لینڈ اور پڑوسی ممالک میں تباہ کن زلزلے کی دل دہلا دینے والی خبر پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ہمدردیاں اس سانحے سے متاثرہ تمام لوگوں کے ساتھ ہیں اور ہم تمام متاثرہ افراد کے ساتھ ساتھ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ان بہادر افراد اور ہنگامی امداد فراہم کرنے والوں کو سراہتے ہیں جو بچائو اور امدادی کارروائیوں کے لئے تندہی سے کام کررہے ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ اس ہنگامی وقت میں ان کی بہادری اور عزم واقعی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں متاثرہ حکومتوں اور کمیونٹیز کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ طاقت اور لچک متاثر ہونے والوں کو شفا اور بحالی کی طرف لے جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577020

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں