12.7 C
Islamabad
ہفتہ, فروری 22, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے...

پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ

- Advertisement -

کراچی ۔19فروری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرانی کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ 2 بجے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، کراچی میں شروع ہو گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ 15 کے پندرہ کھلاڑی کپتان ہیں، جیت کے لیے نیوزی لینڈ سے اچھا کھیلنا ہوگا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ہماری ٹیم کے بہترین کھلاڑی ہیں، اننگز وہی اوپن کریں گے۔پاکستان کے سٹار بیٹر بابر اعظم کا کہنا ہے کہ2017سے اب تک بہت کچھ بدل چکا ہے لیکن عزم وہی ہے، ہوم گراؤنڈ پر چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کو یادگار بنانا چاہتا ہوں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں طویل عرصے بعد آئی سی سی ایونٹ ہو رہا ہے، ہر کوئی پُرجوش ہے، 2017کی بہترین یادوں میں فخر زمان کی سنچری، محمد عامر کا سپیل اور میچ کے آخری لمحات ہیں۔پاکستان میں 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ ہونے جارہا ہے اور آج افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف بائولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں یہ میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔8 بہترین ٹیموں میں چیمپئن بننے کی جنگ آج بدھ سے شروع ہوگئی، روایتی حریفوں پاک بھارت کے درمیان ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں گھمسان کا رنگ پڑےگا۔نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی ٹیم کپتان محمد رضوان ،فخر زمان، بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد پر مشتمل ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کپتان مچل سینٹنر ،ڈیون کونوے، ول ینگ، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، نیتھن سمتھ، میٹ ہنری اور ولیم اورورکے پر مشتمل ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=563286

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں