اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کا پارلیمنٹ ہاﺅس عوام کی آواز ہونے کے ناطے 5 اگست کو یوم استحصال پر دنیا کو ایک موثر پیغام بھیجے گا، کشمیر کو بھارت سے ہر صورت آزاد کرانا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کو ایک ٹویٹ میں کیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے، کشمیر کو بھارت سے ہر صورت آزاد کرانا ہوگا۔