پاکستان کا ڈھاکہ کے ہائی سیکورٹی زون میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن میں چوری پر بنگلہ دیش کی حکومت سے سخت احتجاج

94

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے ڈھاکہ کے ہائی سیکورٹی زون میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن میں چوری پر بنگلہ دیش کی حکومت سے سخت احتجاج کیا گیا ہے۔منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق نامعلوم نقب زن ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے قونصلر سیکشن میں گھس کر کمپیوٹرز چوری کئے۔واقعہ سے فوری بنگلہ دیشی وزارت خارجہ اور پولیس کو آگاہ کیا گیا اور ایف آئی آر درج جبکہ سیکورٹی مزید سخت کرنی کی استدعا بھی کی گئی ۔ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن ڈھاکہ کے انتہائی محفوظ علاقے میں واقع ہے جہاں نقب زنی انتہائی تشویش کی بات ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے اس واقعہ پر اسلام آباد اور ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی حکام سے سخت احتجاج ریکارڈ کیا ہے اور بنگلہ دیش پر زور دیا ہے کہ میزبان کی حیثیت سے پاکستان ہائی کمیشن کی عمارت کو مکمل سیکورٹی کی فراہمی بنگلہ دیشی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ترجمان نے کہا کہ بنگلہ دیشی حکام سے واقعہ کی مکمل تحقیقات کر کے تفصیلات پاکستان کے ساتھ شیئراور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کرنے کی استدعا کی ہے۔