پاکستان کا کابل کے قریب دہشت گرد حملہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار

57

اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے جمعہ کو کابل میں دہشت گرد حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے وحشیانہ حملہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور افغان حکومت و عوام کے ساتھ دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے جمعہ کو کابل کے قریب دہشت گرد حملہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان نے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارا پانے کیلئے تمام ملکوں کی جانب سے ٹھوس اقدامات اور قریبی تعاون کی ضرورت ہے۔