اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) پاکستان نے کشمیری حریت رہنما شبیر شاہ کی خیریت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے جن کے بارے میں بھارتی تہار جیل میں حملہ کے دوران زخمی ہونے سے متعلق اطلاعات ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ اطلاعات کشمیریوں کے خلاف کریک ڈاﺅن میں شدت اور بھارتی جیل میں قید پاکستانی قیدی شاکراللہ کو پتھروں سے قتل کئے جانے کے پس منظر میں مل رہی ہیں جس پر ہمیں تشویش ہے۔ ترجمان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ کشمیری رہنما کی حفاظت اور سکیورٹی کو یقینی بنائے۔