پاکستان کا کم فاصلے پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے ایک اور نصر بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

87

راولپنڈی ۔ 31 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے کم فاصلے پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے ایک اور نصر بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ، نصر میزائل بغیر نشاندہی کے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ، میزائل تجربہ پڑوسی ملک کے میزائل سسٹم کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق نصر بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ آرمی سٹریٹجک فورسز کمانڈ ٹریننگ مشق کا حصہ ہے جو 24جنوری ،28اور 31جنوری کا سنگل شوٹ پر محیط ہے ۔اس مشق کے دوسرے محلے کا مقصد بامقصد پروازوں کی صلاحیتوں ، دشمن کے علاقے تک رسائی کی صلاحیت اور انفراسٹرکچر منیجمنٹ کی پڑتال کرنا ہے ۔نصر بیلسٹک میزائل کے تجربے کی تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات ، ڈائریکٹر جنرل سٹریٹجک فورسز کے کمانڈر ، چیئرمین نیسکام ، آرمی سٹریٹجک فورسز کے افسران ، سائنسدانوں اور انجینئرز موجود تھے ۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹا ف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے اور اور شاندار کامیابی حاصل کرنے پر شامل انجینئرز ، جوانوں اور سائنسدانوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے تمام متعلقہ افراد کی پیشہ وارانہ کامیابیوں اور کوششوں کی تعریف کی جس سے ہتھیاروں کے کامیاب نظام کا آغازممکن ہوسکا ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ،وزیراعظم عمران حان ،سروسز چیف نے شاندار کامیابی حاصل کرنے پر سائنسدانوں ،انجینئرز اور دیگر جوانوں کو مبارکباد پیش کی ۔