پاکستان کا ہر فرد غزہ اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے لئے اپنے وزیراعظم کی پکار پر لبیک کہے گا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

65
ہم منظم مافیا کا سامنا کر رہے ہیں، ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی بے سروپا رپورٹ میں ایسے قصے جوڑے گئے کہ کرپٹ اپوزیشن کی بھی جرات ہوئی کہ حکومت پر تنقید کرے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہر فرد غزہ اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی کیلئے اپنے وزیراعظم عمران خان کی پکار پر لبیک کہے گا۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر فرد آپ (فلسطینی عوام) کے ساتھ ہے، ہم سب فلسطین ہیں، سیز فائر ہونا ایک کامیابی ہے لیکن آپ کے حقوق ملنے تک ہم اس جدوجہد میں آپ کے ساتھ ہیں۔