اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):پاکستان نے یمن میں پر امن تصفیہ کیلئے سعودی اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے یمن میں پر امن تصفیہ کیلئے سعودی وزارت خارجہ کے اعلان کردہ امن اقدام کا خیرمقدم کیا ہے ، جس کے تحت یمن بحران کے مذاکرات کے ذریعے حل کیلئے جنگ بندی سمیت جامع روڈ میپ کی پیش کش کی ہے۔پاکستان اس اقدام کو صحیح سمت میں ایک درست قدم سمجھتا ہے۔
ترجمان نے کہا ہم یمن میں تنازع کے پرامن حل کے لئے سعودی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ہم یمن تنازعہ کے تمام فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ ہزاروں بے گناہوں کی جانیں بچانے اور علاقائی امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے دشمنیوں کے خاتمے کے لئے با معنی بات چیت میں حصہ لیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=244990