28.8 C
Islamabad
پیر, جون 2, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کا 33 روزہ پری حج فلائٹ آپریشن کامیابی سے مکمل ہو...

پاکستان کا 33 روزہ پری حج فلائٹ آپریشن کامیابی سے مکمل ہو گیا ، ترجمان وزارتِ مذہبی امور

- Advertisement -

جدہ۔31مئی (اے پی پی):پاکستان کا 33 روزہ پری حج فلائٹ آپریشن جو 29 اپریل کو شروع ہوا تھا ہفتہ کو پی آئی اے کی پرواز PK-759 کی کراچی سے آمد کے ساتھ کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ اس پرواز میں 307 عازمین حج سوار تھے اور یہ شام 6بجکر 55منٹ (مقامی وقت کے مطابق) سعودی عرب پہنچی۔

وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان محمد عمر بٹ نے’’ اے پی پی ‘‘کو بتایا کہ 88,260 عازمین نےسرکاری حج اسکیم کے تحت 342 پروازوں کے ذریعے پاکستان کے مختلف شہروں سے سعودی عرب کا سفر کیا۔27,011 عازمین نے پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز کے ذریعے سفر کیا۔مجموعی طور پر 115,000 سے زائد پاکستانی عازمین اس سال حج ادا کریں گے۔آپریشن کے پہلے مرحلے میں 39,717 عازمین کو 156 پروازوں کے ذریعے 27 مئی تک مدینہ منتقل کیا گیا۔

- Advertisement -

پی آئی اے، سعودی ایئرلائن، سرین ایئر، ایئر بلیو اور ایئر سیال نے پروازیں آپریٹ کیں۔ ترجمان نے بتایا کہ عازمین کی سہولت کے لیے تقریباً 470 ناظمین تعینات کیے جا رہے ہیں۔ ہر ناظم 188 سے 200 عازمین کے گروپ کے ساتھ ہمہ وقت موجود ہوگا اور وہ انہیں منیٰ، عرفات، مزدلفہ، جمرات اور واپس مکہ مکرمہ تک رہنمائی فراہم کرے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603856

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں