26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیپاکستان کا70 واں یوم آزادی قومی جذبے اور تزک و احتشام سے...

پاکستان کا70 واں یوم آزادی قومی جذبے اور تزک و احتشام سے منایا جائیگا

- Advertisement -

فیصل آباد۔13 اگست (اے پی پی ) اسلامی جمہوریہ پاکستان کا 70واںےوم آزادی( آج) پیر کو قومی جذبے ، بھرپور جوش وخروش ،تزک و احتشام اور انتہائی پر وقاراور شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ اس موقع پر تمام سرکاری عمارتوں پر سبز ہلالی پرچم لہرائے جائیں گے ، صبح 8:58بجے ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے اور ہر قسم کی ٹریفک سمیت جو شخص جہاں ہو گا فوری طور پر رک جائے گا اس طرح ایک منٹ کی مکمل خاموشی اختیار کی جائے گی جس کا مقصد تحریک پاکستان سے تکمیل پاکستان تک کی جدو جہد میں جام شہادت نوش پانے والے غیوربزرگوں، بھائیوں سمیت غازیوں اور جوانوں کو خراج عقیدت و تحسین پیش کرنا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=65967

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں