پاکستان کرغزستان مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس

87
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

پاکستان کرغزستان مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس، تجارت اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق،کاسا 1000 منصوبے پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) پاکستان اور کرغزستان نے تجارت اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے اس سلسلے میں پاکستان کرغزستان مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوا ۔دو روزہ تیسرے اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ محمد آصف اور کرغزستان کے وزیر توانائی آرزبیک اروزبیکوچ نے مشترکہ طور پر کی ۔دونوں وزراءنے مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کے اختتام پر سیشن کے پروٹوکول پر دستخط کیے ۔دونوں ممالک نے فیصلہ کیا کہ تجارت کے فروغ کے اداروں میں روابط کو مزید بہتر بنانے کے علاوہ مشترکہ تجارتی کونسل کو بھی فعال کیا جائے گا ۔اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کا صنعت سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا اور اس کا پہلا اجلاس باہمی مشاورت سے جلد طے کیا جائے گا ‘اسی طرح ٹیکسٹائل مینو فیکچررز کے لئے مشترکہ منصوبہ بھی شروع کیا جائے گا ۔اس دوران کرغزستان کے نمائندوں نے پاکستانی مصنوعات بلخصوص سرجیکل ‘ٹیکسٹائل ‘لیدر ‘سپورٹس اور کٹلری کے شعبے کی منصوعات کی کرغزستان درآمد میں دلچسپی ظاہر کی ۔علاوہ ازیں کرغزستان سے ایمونیشن اور فائر آرمز کی خریداری کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔