اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہمحمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کرونا وائرس پر قابو پانے کے حوالے سے چین کی کوششوں میں چینی قیادت اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور اس سلسلے میںبیجنگ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔جمعرات کو اپنے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ چینی حکام نے کرونا وائرس …
پاکستان کرونا وائرس پر قابو پانے کے حوالے سے چین کی کوششوں میں چینی قیادت اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ، اس سلسلے میںبیجنگ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی بھر پور حمایت کرتا ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہمحمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کرونا وائرس پر قابو پانے کے حوالے سے چین کی کوششوں میں چینی قیادت اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور اس سلسلے میںبیجنگ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔جمعرات کو اپنے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ چینی حکام نے کرونا وائرس پر قابو پانے اور اس چیلنجچ سے نمٹنے کیلئے بڑے پیمانے پر مستحکم اور موثراقدامات کئے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری نے چینی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ڈائریکٹر جنرل عالمی ادارہ برائے صحت نے اپنے حالیہ دورہ چین میں وائرس پر قابو پانے میں چین کی سنجیدگی اور کوششوں کو سراہا ہے جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی چین کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھی اپنے چینی بھائیوں کو ہر ممکن تعاون کی فراہمی کیلئے تیار ہے۔








