لاہور۔31مارچ (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان نامزد کردیا۔ ترجمان کے مطابق بابر اعظم ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی20 وائٹ بال کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔پی سی بی سلیکشن کمیٹی کی منظوری کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بابر اعظم کو کپتان نامزد کیا ہے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم 52 ٹیسٹ،117 ون ڈے ،109 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سمیت71 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔ ترجمان کے مطابق بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان نے42 میچز جیتے اور گرین شرٹس کو23 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔