پاکستان کرکٹ بورڈ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا

88
Pakistan Cricket Board
Pakistan Cricket Board

راولپنڈی۔11مارچ (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ۔ فاسٹ باؤلر نے ملتان سلطانز کے خلاف راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آخری گیند کے بعد غصے میں آ کر سٹمپ کو لات مار دی تھی ۔

پی سی بی کے مطابق نسیم شاہ لیول ون قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ، ان پر آرٹیکل 2.2 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا ۔ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے اپنی غلطی کا اعتراف بھی کیا ہے ۔ علاوہ ازیں پی سی بی نے ملتان سلطانز پر بھی سلو اوور ریٹ کی وجہ سے 10 فیصد جرمانہ عائد کیا، ملتان سلطانز نے ایک اوور مقررہ وقت کے بعد کرایا تھا۔