پاکستان کرکٹ بورڈ کا دورہ نیوزی لینڈ کےلئے دس رکنی مینجنگ ٹیم کا اعلان

103
نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان

لاہور۔2 نومبر(اے پی پی )پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کےلئے قومی کرکٹ ٹیم کی دس رکنی مینجمنٹ کا اعلان کردیا۔ اعلان کردہ ٹیم مینجمنٹ میں وسیم باری ( مینجر)، مکی آرتھر (ہیڈ کوچ )، گرانٹ فلاور ( بیٹنگ کوچ ) سٹیو رکسن ( فیلڈنگ کوچ )، اظہر محمود (بولنگ کوچ )، گرانٹ لوڈن (فٹنس کوچ )، شاہد اسلم (انچارج ٹوور آپریشنز)، لیفٹنٹ کرنل (ر) احمد ایاز ( سیکورٹی مینجر)، شین ہیز( فزیو تھراپسٹ )، طلحہ اعجاز اینالسٹ شامل ہیں۔ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق بولنگ کوچ اظہر محمود نے پی سی بی کے ساتھ دو سال کا کنٹریکٹ سائن کیا ہے اور ان کے عہدہ کی معیاد یکم نومبر سے شروع ہوگی۔ پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ پہلا ٹیسٹ 17نومبر سے ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں ہوگا جبکہ دوسر ا ٹیسٹ 25 نومبر سے سیڈن پارک ہیملٹن میں ہوگا۔