پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام دوسری انٹر ڈیپارٹمنٹ ویمن ٹی 20 کرکٹ چیمپیئن شپ

89
نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری دوسری انٹر ڈیپارٹمنٹ ویمن ٹی 20 کرکٹ چیمپیئن شپ میں پی سی بی الیون اور زرعی ترقیاتی بینک نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ گذشتہ روز ڈائمنڈ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پی سی بی الیون نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو ایک رنر بنائے۔ پی سی بی الیون نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔ کائنات حفیظ نے 74 رنز، عائشہ نسیم نے 28 رنز بنائے۔ غزالہ نے کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ جواب میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے مطلوبہ ہدف پورا نہ کر سکی بلکہ مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنا سکی۔ خدیجہ چشتی نے 53، حدیقہ ڈار نے 37 اور دیانہ بیگ نے 28 رنز بنائے۔ نیلہ نذیر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے میچ میں زرعی ترقیاتی بینک نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو 58 رنز سے ہرا دیا۔ زرعی ترقیاتی بینک نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔ جویریہ ودود نے 57، نادیہ بی بی نے 52 اور بسمہ معروف نے 36 رنز بنائے۔ جواب میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ٹیم مطلوبہ ہدف پورا نہ کر سکی بلکہ مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنا سکی۔عالیہ ریاض نے 34 رنز، ارم جاوید نے 23 رنز بنائے۔ فاطمہ ثناءنے تین وکٹیں حاصل کیں۔ (آج) بدھ کو دو مزید میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں زرعی ترقیاتی بینک کا مقابلہ پی سی بی الیون سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔