24.4 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا اجلاس 26 جون کو ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا اجلاس 26 جون کو ہوگا

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 18جون (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے گورننگ بورڈ کا اجلاس 26 جون کو ہوگا۔ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق یہ اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا جس کی صدارت چیئرمین پی سی بی احسان مانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پی سی بی کے سالانہ بجٹ کی منظوری دی جائے گی، اس کے علاوہ کرکٹ کی مزید ترقی سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ اجلاس میں ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے انتظامات اور میچ فکسنگ کے نئے قانون کے مسودے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=203284

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں