33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کرکٹ ٹیم اور بابر اعظم کے ان لمحات میں احساسات کا...

پاکستان کرکٹ ٹیم اور بابر اعظم کے ان لمحات میں احساسات کا مجھے خوب ادراک ہے، آپ کے کھیل معیار اور جیت کے بعد عاجزی پر سب کو فخر ہونا چاہئے‘ وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

- Advertisement -

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اور بابر اعظم کے ان لمحات میں احساسات کا مجھے خوب ادراک ہے، آپ کے کھیل معیار اور جیت کے بعد عاجزی پر سب کو فخر ہونا چاہئے۔

جمعرات کو آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں آسٹریلوی ٹیم کی فتح کے بعد اپنے ٹویٹ میں انہوں نے بابر اعظم اور ٹیم کے نام لکھا کہ ان لمحات میں مجھے آپ سب کے احساسات کا خوب ادراک ہے کیونکہ کرکٹ کے میدان میں مجھے بھی ایسی ہی مایوسیوں کا سامنا رہا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جس معیار کاکھیل آپ نے پیش کیا اور جیت کے بعد جس نوعیت کی عاجزی آپ نے دکھائی اس پر آپ سب کو فخر ہونا چاہئیے۔انہوں نے آسٹریلوی ٹیم کو مبارکباد بھی دی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=281417

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں