کولمبو۔31اگست (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف اہم میچ کھیلنے کیلئے سری لنکا کے شہر کینڈی پہنچ گئی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ گروپ اے کا اہم میچ ہفتہ 2 ستمبر کو پالے کیلی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم جمعرات کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے کینڈی پہنچی۔ پاکستانی ٹیم ہوٹل پہنچ کر آرام کرے گی جبکہ (کل) جمعہ کو شام 6 سے 8 بجے تک پالے کیلی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔