پاکستان کرکٹ ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ایمسٹرڈیم پہنچ گئی

154
پاکستان کرکٹ ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ایمسٹرڈیم پہنچ گئی

ایمسٹرڈیم۔12اگست (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے ایمسٹرڈیم پہنچ گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 16 اگست کو ہیزل ویگ سٹیڈیم میں کھیلا جائے ہوگا جبکہ دوسرا ون ڈے 18 اور تیسرا 21 اگست کو ہوگا۔

قومی ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف کامیابی حاصل کرکے اس تسلسل کو ایشیا کپ میں آگے بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔ پاکستانی سکواڈ میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رئوف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود شامل ہیں۔