پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن مصباح الحق

136

لاہور ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں کپتان مصباح الحق کو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ ٹرافی دی۔ آئی سی سی کی طرف سے ٹیسٹ چیمپیئن شپ ٹرافی دینے کی شاندار تقریب بدھ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی جس میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو ٹرافی پیش کی۔ اس موقع پر پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔