پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا بھرپور پریکٹس اور ٹریننگ سیشن جاری

52

کراچی ۔24جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ نے اتوار کو بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھرپور پریکٹس اور ٹریننگ سیشن کیا۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بیٹنگ میں مہارت کو مزید بہتر بنانے کے لئے مسلسل بیٹنگ پریکٹس کی جبکہ بالنگ میں لائن، لینتھ اور اسپیڈ کو برقرار رکھنے کے کئے قومی ٹیم کے بالرز نے بھی خوب پریکٹس کی۔ اسی طرح کیچ اور فیلڈنگ کے معیار کو مزید بہتر بنانے میں تمام کھلاڑیوں نے کافی محنت کی اور ڈرلز پر بھی توجہ دی۔ کھلاڑیوں نے سلیپ اور کلوز فیلڈنگ پوزیشن پر کیچنگ کے معیار کو بھی بہتر بنانے کے لئے کوششیں کیں۔ بیٹسمین اوپنرز عابد علی، عمران بٹ،، مڈل آرڈر بیٹسمین اظہر علی، کپتان بابر اعظم، فواد عالم ، سعود شکیل، آلرائونڈرز فہیم اشرف، محمد نواز اور دیگر نے بھی نیٹ پریکٹس کی، اسپین بالنگ کوچ لیجنڈ ثقلین مشتاق نے یاسر شاہ کو فارم میں واپس لانے کے لئے خوب پریکٹس کروائی جبکہاسپنرز نعمان علی، ساجد خان نے بھی پریکٹس سیشن بھرپور محنت کی۔ اپنی اسپیڈ اور لائن کو برقرار رکھنے کے لئے شاہین شاہ آفریدی سمیت دیگر فاسٹ بالرز حارث رئوف، حسن علی اور تابش خان نے دونوں نئی اور پرانی گیند سے بالنگ پریکٹس کی۔ وکٹ کیپنگ کے معیار میں بہتری لانے کے لئے وکٹ کیپرز محمد رضوان اور سرفراز احمد نے ایک دوسرے کو ایجز پر کیچ کرنے کی پریکٹس کروائی۔ جنو بی افریقہ کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی نیٹ پر پریکٹس کی بالخصوص ان کے تیز بالرز نے نیٹ پر تیز بالنگ کرنے کا سیشن کیا۔ پاکستان اور جنوبی افرقہ کے مابین دو ٹیست میچوں کی سیریز کا پہلا میچ منگل 26 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔