33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر ابرار احمد نے اپنے دائیں پیر...

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر ابرار احمد نے اپنے دائیں پیر میں تکلیف کی شکایت کی ہے، پی سی بی

- Advertisement -

کینبرا۔8دسمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر ابرار احمد نے اپنے دائیں پیر میں تکلیف کی شکایت کی ہے۔ انہیں یہ تکلیف پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ میچ کے تیسرے دن8اوورز کرانے کے بعد ہوئی جس کے سبب انہیں میدان سے باہر آنا پڑا۔ پی سی بی کے مطابق 25 سالہ ابرار احمد کو ایم آر آئی سکین کے لیے ہسپتال بھیجا گیا ہے۔

ابرار احمد نے پرائم منسٹر الیون کے خلاف اب تک 27 اوورز کیے ہیں اور ایک وکٹ حاصل کی ہے۔ یہ چار روزہ میچ ٹیسٹ سیریز کی تیاری کا حصہ ہے ۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز 14 دسمبر سے 7 جنوری تک کھیلی جائے گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=418022

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں