اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کسی اور کے نہیں صرف اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا‘ سازش کے تحت عالم اسلام میں مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے‘ پورے عالم اسلام کی نظریں اس وقت پاکستان پر لگی ہیں‘ اگر مسلم امہ کے اتحاد کے حوالے سے ہم نے موثر پیشرفت کا آغاز نہ کیا تو ہماری داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں‘ ماضی کے حکمران اگر اپنے اقتدار کے دوام کے لئے سمجھوتے نہ کرتے تو امریکی جنگ پاکستان کی سرزمین کے اندر نہ لڑی جاتی‘ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کے نمائندے کی غیر حاضری کا نوٹس لیا جائے گا اور پارلیمان کو آگاہ کیا جائے گا۔