
پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ، چوہدری برجیس احمد طاہر
اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس احمد طاہر نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت ترقی نہیں کر سکتا اور خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ کا کھیل بغیر کسی خاتمے کے جاری رہے گا، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ فلسطین کی طرح مسئلہ کشمیر بھی ایک دیرینہ حل طلب مسئلہ ہے، کشمیری عوام عالمی برادری کی بے حسی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے پوری دنیا بدامنی اور دہشت گردی کے شدید خطرات سے دوچار ہے۔