پاکستان کشمیریوں کے حقوق کے لیے ہر عالمی فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا، جام کمال خان

130
Jam Kamal Khan

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔1947 سے کشمیری عوام جبر کے خلاف قربانیاں دے رہے ہیں،عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پُرامن حل کو یقینی بنائے،حکومت پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حقوق کے لیے ہر عالمی فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا۔