22.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت پر قائم ہے اور...

پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت پر قائم ہے اور رہے گا، شزہ فاطمہ خواجہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ 5 اگست کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کا دن ہے، پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت پر قائم ہے اور رہے گا۔

منگل کو یومِ استحصال کشمیر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی عظیم اور لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہے، 5 اگست کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کا دن ہے، ہم کشمیر کے ان شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے آزادی کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت پر قائم ہے اور رہے گا،

- Advertisement -

ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی جرأت مندانہ جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح کے ہر فورم پر کشمیری عوام کی آواز بنتا رہا ہے اور بنتا رہے گا، ہم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں