اسلام آباد ۔یکم ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کی اخلاقی،سفارتی اور سیا سی حمایت جاری رکھے گا۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پوری دنیا دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے اور پاکستاں نے نیشیل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی وجہ کامیابی حاصل کی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بھارت بلوچستان اور کشمیر میں ہونے والے دہشتگردی میں ملوث ہے۔انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت بلوچستان میں بد امنی پھیلاکر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے تاہم موجودہ حکومت کی کامیاب حکمت عملی کے باعث وہ اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی جارحیت عروج پر ہے اور بھارتی افواج کھلے عام انسانی حقوق کی پامالیاں کر رہی ہےں۔انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے عالمی سطح پرمسلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی وجہ سے دنیاکے سامنے بھارت کا مکرہ چہرہ عیاں ہوٓگیا ہے اسی لئے بھارت بکھلایا ہوا پھرتا ہے اور منفی پراپیگنڈا کرکے دنیا کی توجہ اپنے اوپر لگے الزامات سے ہٹانے کی کوشش کرتا ہے