37.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.023 ارب امریکی ڈالر کی دوسری...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.023 ارب امریکی ڈالر کی دوسری قسط موصول

- Advertisement -

اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی ) کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت 760 ملین اسپیشل ڈرائنگ رائٹس یعنی تقریباً 1.023 ارب امریکی ڈالر کی دوسری قسط موصول ہو گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ قسط آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی پر اطمینان اور پروگرام کے اہداف کے حصول کی روشنی میں جاری کی گئی ہے۔

اس رقم کا مقصد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانا اور ملکی معیشت کے استحکام میں معاونت فراہم کرنا ہے۔یہ رقم سٹیٹ بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں شامل کر دی جائے گی اور یہ اضافہ 16 مئی 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے ذخائر میں ظاہر ہوگا۔ اس قسط کی وصولی سے سٹیٹ بینک کے ذخائر میں خاطر خواہ بہتری متوقع ہے جو بیرونی ادائیگیوں کی ضروریات پوری کرنے اور مالیاتی استحکام کو فروغ دینے میں مدد دے گی۔سٹیٹ بینک اس پیش رفت کو پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد کی علامت سمجھتا ہے اور توقع رکھتا ہے کہ اس سے نہ صرف مالیاتی پالیسی کو تقویت ملے گی بلکہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596829

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں