24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کو آگے لے جانے کیلئے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کا کردار...

پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کا کردار اہم ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی

- Advertisement -

بار سلونا۔24اگست (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کا کردار اہم ہے، خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کے لیے اورسیز پاکستانی ہلال احمر کے ذریعے مدد کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو بار سلونا میں پیپلز پارٹی سپین کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں سیلاب کی صورتحال کے باعث اپنے دورے میں تاخیر کرنا پڑی تاہم برسلز میں کشمیر کانفرنس اور بارسلونا میں یوم آزادی معرکہ حق کنونشن میں شرکت کا وعدہ تھا۔سیلاب متاثرین کے حوالے سے عالمی فلاحی تنظیموں اور امدادی اداروں سے ملاقاتیں ہوئیں،متاثرین کی فوری امداد کے ساتھ ساتھ بحالی بھی یقینی بنانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہیدذوالفقار علی بھٹو کی ایٹمی اور شہیدبے نظیر بھٹوکی میزائل ٹیکنالوجی صلاحیت کے باعث پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے،بھارت سے مختصر جنگ میں کامیابی نے ملک کا وقار دنیا میں بلند کیا ہے،جنگ کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے اپنی والدہ کی طرح دنیا میں پاکستان اور کشمیر کا مقدمہ لڑا،جنگ کے دوران سیاسی جماعتوں اور میڈیا کا کردار قابل تحسین ہے۔

- Advertisement -

گورنر نے کہا کہ آج پاکستان کی معیشت میں واضع بہتری کے اشاریے ہیں،پاکستان کو آگے لے جانے کے لیے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کے لیے اوورسیز پاکستانی ہلال احمر کے ذریعے مدد کرسکتے ہیں۔تقریب سے پیپلز پارٹی اسپین کے صدر چوہدری اشتیاق، حافظ عبدالررزاق صادق، پاک فیڈریشن سپین کے ایاز عباسی نے بھی خطاب کیا۔مسلم لیگ ن اسپین کے راجہ حاجی اسد، امتیاز اکیہ، ساجد گوندل ایاز عباسی پرویز جانی فیض اللہ شاہی رضوان کاظمی نے بھی خطاب کیا۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں