پاکستان کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میں دیکھنے کا منتظر ہوں،برطانوی ہائی کمشنر

61
پاکستان کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میں دیکھنے کا منتظر ہوں،برطانوی ہائی کمشنر

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسٹین ٹرنرنے کہا ہے کہ ہماری ٹیم تو آئی سی سی کرکٹ مینز ٹی ۔20 ورلڈ کپ سے باہر ہوچکی ہے لیکن اب میری دوسری فیورٹ ٹیم پاکستان ہے جس کو آئی سی سی کرکٹ مینز ٹی ۔20 ورلڈ کپ کے فائنل میں دیکھنے کا منتظر ہوں۔

کرسٹین ٹرنرنے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہماری ٹیم تو میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کے بعد باہر ہوچکی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اب میں دوسری فیورٹ ٹیم پاکستان ہے جس کو آئی سی سی کرکٹ مینز ٹی ۔20 ورلڈ کپ کے فائنل میں دیکھنے کا منتظر ہوں ۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ۔20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں میری نیک خواہشات پاکستان کے ساتھ ہیں۔