- Advertisement -
لاہور۔30ستمبر(اے پی پی ) ویسٹ انڈیز کے مابین یو اے ای میں ہونے والی ون ڈے سیریز میں پاکستان کو اپنی رینکنگ میں بہتری لانے کے لئے ٹی ٹونٹی کی طرح ون ڈے میچز کی سیریز بھی جیتنی ہوگی ۔ون ڈے سیریز دونوں ٹیموں کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت سے محروم ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں اور اس کوشش میں مصروف ہیں کہ ان کی عالمی رینکنگ مذید بہتر ہوسکے ۔عالمی رینکنگ کی پہلی آٹھ ٹیمیں ورلڈ کپ میں براہ راست حصہ لیں گی۔ بقیہ دو ٹیموں کے انتخاب کے لیے بنگلہ دیش میں کوالیفائنگ راو¿نڈ کھیلا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=22195
- Advertisement -