31.6 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کو بدنام کرنے کی کوششوں میں بھارت کو ہمیشہ ناکامی کا...

پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششوں میں بھارت کو ہمیشہ ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ،ایئر مارشل (ر)شاہد لطیف

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) ایئر مارشل (ر)شاہد لطیف نے کہا ہے کہ عالمی معاملات کے مطابق ملکی مفادات کو اولین ترجیح دی جاتی ہے جبکہ دوستی اور دشمنی مستقل نہیں ہو اکرتی۔ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کہیں بھی کوئی کانفرنس ہو بھارت پاکستان کو بد نام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا ، ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس میں بھی بھارت نے وہی رویہ دھرایا ہے۔ شاہد لطیف نے کہا کہ ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس دیگر ممالک کے مندوبین بھی موجود تھے اور اس دوران پاکستان پر الزامات لگانا عالمی قوانین اور اخلاقیات کے خلاف ہے جس میں بھارت نے افغانستان کو بھی ساتھ ملا لیا ہے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32279

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں