اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو علاقائی ٹرانس شپمنٹ مرکز بنانے کے لیے مضبوط شپنگ انڈسٹری کی ضرورت ہے، پاکستان کا شپ بریکنگ سیکٹر عالمی تجارت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں اپنے دفتر میں وائس ایڈمرل احمد سعید سے ملاقات میں کیا ۔ وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ شپنگ سیکٹر کی ترقی سے 70 سے زائد دیگر شعبے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا شپ بریکنگ سیکٹر عالمی تجارت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے،حکومت شپنگ سیکٹر کی ترقی میں مدد کے لیے پرعزم ہے۔ ملاقات میں وائس ایڈمرل احمد سعید نے کہا کہ پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع شپنگ ہب بننے کے لیے مثالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شپنگ کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دینا ضروری ہے۔