پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے پر پوری قوم اپنے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، خواجہ سلمان رفیق

88

لاہور۔28مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ آج کے دن محمد نواز شریف نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بناکر قوم سے اپنا عظیم وعدہ پورا کیا تھا۔ 1998 میں دنیا بھر کی شدید مخالف کے باوجود انہوں نے پاکستانی قوم کو ایٹمی طاقت بنا دیا تھا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے پر پوری قوم اپنے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کوئی بھی دشمن میلی آنکھ سے پاکستان کی طرف نہیں دیکھ سکتا۔

28 مئی کے دن نے پاکستانی تاریخ میں ایک سنہری باب رقم کیا تھا۔صوبائی وزیر نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن پاکستان کو مزید مستحکم کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پاکستانی تاریخ کی پہلی خاتون وزیر اعلی پنجاب اپنے بزرگوں کی طرح عوام کی خدمت کر رہی ہیں۔پنجاب کی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔