پاکستان کو پولیو سے فری بنانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے، ،نگراں وفاقی وزیر صحت

62
nadeem jan
nadeem jan

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو سے فری بنانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے، ہائی رسک ایریاز کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو چیئرمین آف پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی عزیز میمن کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں وفد نے وزیر صحت کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ مختصر مدت میں صحت کے شعبہ میں اصلاحات کا ایجنڈا لایا ہوں ، نگراں وزیر اعظم کی قیادت میں ٹھوس اور عملی اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت تشکیل دی ہے، پاکستان کو پولیو سے فری بنانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی رسک ایریاز کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں ، بنوں میں انسداد پولیو پروگرام کے ٹاپ ترین ماہرین صحت تعینات کئے ہیں ، پولیو کے خاتمے کیلئے اہداف مقرر کر دیئے ہیں ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عزیز میمن نےکہا کہ آپ کی قیادت میں صحت کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے آپ کی خدمات کو قدر کی نگاہ ہ سے دیکھتے ہیں ،پاکستان کو پولیو فری بنانے آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔