29.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان کو پہلے ون ڈے میں شکست دیکر ٹیم کے اعتماد میں...

پاکستان کو پہلے ون ڈے میں شکست دیکر ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، آئن مورگن

- Advertisement -

لندن ۔ 25 اگست (اے پی پی) انگلینڈ کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز آئن مورگن نے کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے ابتدائی میچ میں کامیابی پر بہت خوش ہیں، انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کے بعد ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور فارم میں ہے اور پاکستان کو دوسرے میچ میں بھی شکست دیکر برتری کو دوگناہ کریگی۔ انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 44 رنز سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ (کل) ہفتہ کو کھیلا جائیگا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو پہلے میچ میں شکست دینے کے بعد ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود وہ دوسرے میچ میں حریف ٹیم کو آسان نہیں لینگے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم پاکستان کے خلاف دوسرے میچ کے لئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ انکی ٹیم آئندہ میچوں میں بھی سو فیصد کارکردگی دکھاتے ہوئے مزید کامیابیاں حاصل کریگی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=17219

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں