پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست، جنوبی افریقہ نے دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی

سنچورین۔29دسمبر (اے پی پی):جنوبی افریقہ نے سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ، پروٹیز نے اس شاندار فتح کی بدولت آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھی جگہ بنا لی ہے ، ٹیسٹ کا چوتھا روز شائقین کے لیے انتہائی …

سنچورین۔29دسمبر (اے پی پی):جنوبی افریقہ نے سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ، پروٹیز نے اس شاندار فتح کی بدولت آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھی جگہ بنا لی ہے ، ٹیسٹ کا چوتھا روز شائقین کے لیے انتہائی دلچسپ رہا اور جنوبی افریقہ نے 148 رنز کا ہدف اعصاب شکن مقابلے کے 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، میزبان ٹیم کی 99 کے مجموعی اسکور پر 8 وکٹیں گر چکی تھیں اور ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان یہ میچ جیت جائے گا مگر کگیسو ربادا اور مارکو جینسن نے انتہائی ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور نویں وکٹ میں 49 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو تاریخی فتح دلا دی ، کگیسو ربادا 31 اور مارکو جینسن 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، دیگر بیٹرز میں کپتان تیمبا بووما 40 اور ایڈن مارکرم 37 رنز بنا کر نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 6 وکٹیں حاصل کیں، خرم شہزاد اور نسیم شاہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ، جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ، واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے اس شاندار کامیابی کے بعد آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری تک کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔