اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کو ڈیجیٹل چیلنجر بینک کی ضرورت ہے۔
اتوار کے روز انہوں نے ترسیلات زر بھیجنے والے دنیا بھر کے ٹاپ ممالک کی فہرست شیئر کی جس میں پاکستان بھی شامل تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ نمبر اوورسیز ریمیٹینسز کی اہمیت اور صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں جن کا ادراک ہونا ابھی باقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے 2 سالوں سے میں اس بات پر زور دے رہا ہوں کہ پاکستان کو ایک ڈیجیٹل چیلنجر بینک کی ضرورت ہے۔پاکستان جیسے ملک کے لئے یہ آگے کی راہ ہے اگر ہم ترسیلات زر کو بہتر بنائیں۔