پاکستان کپ ون ڈے فرسٹ کلاس کے تین میچز (کل) کھیلے جائیں گے

69
آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، سعد بیگ قیادت کریں گے

اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان کپ ون ڈے فرسٹ کلاس کے تین میچز (کل) اتوار کو کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کا مقابلہ سدرن پنجاب سے سٹیٹ بنک سٹیڈیم کراچی میں ہوگا، خیبر پختونخوا اور سندھ کی ٹیمیں این بی پی کمپلیکس کراچی مد مقابل ہونگی، نادرن اور سنٹرل پنجاب کی ٹیموں کا یوبی ایل سپورٹس کمپلیکس کراچی میں آمنا سامنا ہوگا۔ ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں بلوچستان، سدرن پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، نادرن، سنٹرل پنجاب کی ٹیمیں شامل ہیں۔