لاہور۔15مارچ(اے پی پی )بزدار حکومت نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں کورونا کیئر سینٹر قائم کردیاہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے گزشتہ روز تعطیل کے باوجود کورونا کیئر سینٹر کا اچانک دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا کیئر سینٹر میں ممکنہ مریضوں کے علاج کیلئے کیے جانے والے پیشگی انتظامات کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا کیئر سینٹرمیں بیڈز کی دستیابی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے کورونا کے ممکنہ مریضوں کیلئے تمام ترضروری اقدامات کیے ہیں اورپی کے ایل آئی میں 30بستروں پر مشتمل کورونا کیئر سینٹرکا قیام پیشگی انتظامات کے سلسلے کی کڑی ہے اور کورونا کیئر سینٹرمیں آو¿ٹ ڈوراوران ڈورمریضوں کیلئے بہترین انتظامات کا مشاہدہ کیا ہے جبکہ ممکنہ مریضوں کیلئے پی کے ایل آئی میں بھی تین فلورمختص کردیئے گئے ہیں اورپی کے ایل آئی کے تین فلورز پر بیڈزکی تعداد75ہے۔انہوں نے کہاکہ پی کے ایل آئی میں ضرورت پڑنے پر مزید500 بیڈز کی گنجائش موجود ہے۔کوروناسے بچاو¿ کیلئے احتیاطی تدابیر بہترین حکمت عملی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاو¿ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھا رہے ہیں۔کورونا وائرس سے بچاو¿ کیلئے جاری ہیلتھ ایڈوائزری پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کوروناکے ممکنہ مریضوں کیلئے دستیاب طبی سہولتوں اورعلاج معالجے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،چیف سیکرٹری، سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئرو میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ کیئر،سیکرٹری اطلاعات اورپی کے ایل آئی کے سینئر ڈاکٹرزبھی موجود تھے۔